28 نومبر، 2015، 6:19 PM

چین کا ملک سے باہر پہلے فوجی اڈے کے قیام کا اعلان

چین کا ملک سے باہر پہلے فوجی اڈے کے قیام کا اعلان

گزشتہ روز چین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا پہلا غیرملکی اڈا قائم کرنے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ روز چین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا پہلا غیرملکی اڈا قائم کرنے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قوی امکان ہے کہ مشرقی افریقی ملک جبوتی چین کو اپنے ساحل پر بحری اڈہ قائم کرنے کی اجازت دے دے گا۔ جبوتی بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ جبوتی جانتا ہے کہ چین عظیم بحری طاقت بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جبوتی کی حکومت چین کے ساتھ بحری اڈے کے قیام کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ جبوتی خطے میں تمام غیرملکی فریقین کو مساوی حقوق کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ واضح رہے کہ جبوتی مشرقی افریقہ میں خلیج عدن کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث فوجی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور چین سے اس کا فاصلہ 4800 کلومیٹر ہے۔ اس سے قبل بھی جبوتی اور چین کے مابین شراکت داری پر مبنی تعلقات موجود ہیں، چین باقاعدگی کے ساتھ جبوتی کو غذائی امداد مہیا کرتا ہے اور دارالحکومت جبوتی کی بندرگاہ استعمال کرتا ہے۔

News ID 1859916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha